the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ترکی،4جنوری(ایجنسی) ترکی وزیر خارجہ مولود جاوش اوگلو نے بدھ کے روز تصدیق کی ہے کہ ہفتے کی شب استنبول کے نائٹ کلب میں حملہ کرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی ہے۔ سالِ نو کی رات ہونے والی اس خونی کارروائی میں 39 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

اس سے قبل کرغستان سے تعلق رکھنے والے ایک شہری یاخیہ ماشرابوف کے پاسپورٹ کی تصویر جاری کر دی گئی تھی اور یہ دعوی کیا



گیا تھا کہ یہ مبینہ حملہ آور ہے۔ ترک حکام نے مذکورہ شخص کے ساتھ تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی اور اس کے بعد رہا کر دیا گیا۔


منگل کے روز ایک سیلفی وڈیو بھی جاری کی گئی تھی جس کے بارے میں کہا گیا کہ یہ حملہ آور کی ہے۔ ترک حکام کے مطابق یہ شخص چین یا ازبکستان سے تعلق رکھتا ہے اور وہ شام سے ترکی آیا۔ ترک سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ نائٹ کلب پر حملہ کرنے والا شخص انتہائی پیشہ ور اور ہتھیاروں کے استعمال کی اچھی تربیت کا حامل تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.